بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے چائنہ ایور برائٹ گروپ کے سابق چیئرمین تانگ شوانگ ننگ کو مبینہ غبن اور رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی پی نے پیر کو کہا کہ تانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمپنی کی کمیٹی کے سیکرٹری بھی تھے، کی گرفتاری نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔
معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔