بیجنگ (شِنہوا)چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کے طے شدہ نمائشی رقبے کا 88.3 فیصد بک کرلیا گیا ہے۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی آفس کے نائب سربراہ ژا چھی ژو نے بتایا کہ 275 فارچون 500 کمپنیاں اور صنعت کے سرکردہ کاروباری اداروں سمیت 1 ہزار سے زائد کمپنیوں نے آن لائن اور آف لائن نمائش میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ژا نے کہا کہ نمائش میں 25 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔بیجنگ کیپیٹل گروپ نمائشوں اورتقریبات کے جنرل منیجر ژا یی وی کے مطابق رواں سال ہونے والے ایونٹ کا کل نمائشی رقبہ 26 ہزار مربع میٹر اضافے کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار مربع میٹر ہوگا ۔یہ میلہ 31 اگست سے 5 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں عالمی سروسز ٹریڈ سمٹ، نمائشیں، فورمز، نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے اجرا، کاروباری فروغ اور مباحثے اور معاون سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ژا نے کہا کہ اس میلے میں پہلی بار ماحولیاتی خدمات کا سیکشن ہوگا جو نئی ماحولیاتی، سبز ، توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کی نمائش کرے گا جو ملک کی کاربن اخراج کی انتہائی سطح کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔