• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چاند پر چین کے پانی وبرف کی کھوج مشن کے سائنس دانوں نے سائنسی اہداف کا تعین کر لیاتازترین

January 23, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چینی خلائی سائنس دانوں نے ایک مقالے میں ملک کے خلائی جہاز چھانگ ای 7 کے  سائنسی اہداف اور پے لوڈز کا تعین کیا ہے جو چاند کے جنوبی قطب کے قریب گڑھے میں پانی کی برف پر تحقیق کرے گا۔

چین 2024 کی پہلی ششماہی میں چاند پر اترنے کے لیے چھانگ ای 6 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ چاند کے دور دراز حصے سے نمونے جمع کرسکیں اور چاند کے جنوبی قطب میں وسائل کی کھوج کے لئے 2026 میں چھانگ ای 7 مشن بھیجنے کی راہ ہموار کرسکے۔

جریدے نیشنل سائنس ریویو میں حال ہی میں شائع شدہ ایک جائزےمضمون کے مطابق چاند کی مٹی میں پانی کی برف اور وولیٹائل اجزاء، چاند کی مورفولوجی اور ساخت، چاند کی اندرونی ساخت اور مقناطیسی میدان، چاند کے جنوبی قطب کا منظر نامہ، زمین کی میگنیٹوٹیل اور پلازما لیئر اور چاند- زمین بہت طویل بیس لائن انٹرفیرومیٹری (وی ایل بی آئی) پیمائش کا تجربہ مشن کے سائنسی اہداف میں شامل ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت نیشنل اسپیس سائنس سینٹر اور چائنہ لونر ایکسپلوریشن اینڈ اسپیس انجینئرنگ سینٹر کے محققین نے مقالے میں اس جانب اشارہ دیا ہے کہ چھانگ ای 7 مشن کا کھوج پلیٹ فارم مجموعی طور پر 18 پے لوڈز سے لیس ہوگا۔

لونر آربیٹ وی ایل بی آئی ایکسپیریمنٹ (ایل او وی ایکس) گرڈ پر مبنی انرجیٹک نیورل ایٹم امیجر (جی ای این اے) اور ایکسٹریم الٹرا وائلٹ کیمرہ (ای یو سی) کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں لانچ کئے جانے والے چھیو چھیاؤ 2 ریلے سیٹلائٹ پر نصب کیا جائے گا۔