شنگھائی(شِنہوا) چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین میں شریک نمائش کنندگان نے مجموعی طور پر 50کروڑ50لاکھ ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس(ایم چیم شنگھائی) اور امریکی محکمہ زراعت کے زیر اہتمام،چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں امریکن فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین پہلی بار ہے جب امریکی حکومت نے اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کی ہے۔
سترہ صنعتی انجمنوں، ریاستی حکومتوں اور کمپنیوں نے امریکی پویلین میں خوراک اور زرعی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی ہے۔
ایم چیم شنگھائی کے صدر ایرک ژینگ نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین کی کامیابیاں ہماری توقعات سے بڑھ کر ہیں۔سی آئی آئی ای امریکی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہواہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم چیم شنگھائی اس بے مثال امپورٹ ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں امریکی کمپنیوں کی مدد جاری رکھے گا۔