ہائیکو (شِنہوا)چین کے تفریحی شہر سانیا میں درآمدات و برآمدات کا حجم 2023 میں 24.23 ارب یوآن (تقریباً 3.4 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا جوگزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد زیادہ ہے جبکہ ڈیوٹی فری مصنوعات نے اس کارکرگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
سانیا کسٹمز نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ 2023 میں چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے سانیا میں ڈیوٹی فری اشیا کی درآمد 25.5 فیصد اضافے کے ساتھ کُل 10.76 ارب یوآن رہی جو شہر کی مجموعی درآمدی و برآمدی قدر کا 44.4 فیصد ہے۔
نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات میں 1.8 گنا اضافہ ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اداروں نے 1.1 گنا اضافہ ریکارڈ کیا۔
یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ اور جاپان سانیا کے تین اعلی تجارتی شراکت دار بن کر ابھرےہیں۔