• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک،40 لاپتہ ہوگئےتازترین

January 22, 2024

کنمنگ (شِنہوا) چین کےجنوب مغربی صوبے یوننان میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں 7افراد ہلاک اور40 لاپتہ ہوگئے  ہیں۔

 مقامی ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈکوارٹر کے مطابق صوبے کے  ژاؤتونگ شہر کے گاؤں لیانگ شوئی میں پیر کی صبح تقریباً 6 بجے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس میں 47 افراد لاپتہ ہوئے۔ ڈرون سے لیس 795 امدادی کارکن اور 120 گاڑیاں، جن میں ایکسویٹر، لوڈرز اور ٹرانسپورٹ گاڑیاں شامل ہیں، جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گاؤں کے مجموعی طور پر 213 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےجنہیں 100 سے زائد خیمے، 400 لحاف، 200 کاٹن کوٹ اور ہنگامی روشنی کے آلات کے 14 سیٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔