بیجنگ(شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایس ایم ایز) کی رواں سال کے پہلے تین ماہ کے عرصے میں مضبوط کاروباری کارکردگی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹھ بڑی صنعتوں سےوابستہ3ہزارایس ایم ایزکے سروے کی بنیاد پرپہلی سہ ماہی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کا اشاریہ89.3فیصد رہا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں0.2فیصدزائد رہاہے۔
ایسوسی ایشن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اشاریہ میں دوبارہ سے بہتری موسم خزاں کے تہوار کے بعد سے پیداوارمیں تیزی کا نتیجہ ہے۔ ا سکے ساتھ ساتھ "دو اجلاسوں" کے بعد متعارف کرائی جانیوالی بے شمار پالیسیوں کی بدولت معاشی رفتار میں اضافہ ہوا۔
صنعتی پیداوار، رئیل اسٹیٹ، اور انفارمیشن ٹرانسمیشن، کمپیوٹر سروسز اور سافٹ ویئر کے شعبوں کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ریٹیل اور ہول سیل صنعت کے لیے یہ بدستور یکساں رہا۔