بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے بیجنگ میں آفات کے خطرات میں کمی اور ہنگامی صورتحال کی کارروائیوں سے متعلق بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی فورم برائے بین الاقوامی تعاون 2023سے خطاب کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن لیو نے کہا کہ چین اپنے ہنگامی انتظامی نظام اورصلاحیتوں کو فعال طور جدید بنانے کے ذریعے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو موثر طریقے سے یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک بڑے حفاظتی اور ہنگامی ردعمل کے فریم ورک کے قیام کو تیز اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اعلیٰ سطحی حفاظتی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔
ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں آفات متواتر رونما ہورہی ہیں،لیو نے کہا کہ چین آفات کے خطرے میں کمی اور ہنگامی انتظام کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آفات کی روک تھام اور کنٹرول ، مشترکہ بچاؤ، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور اہلکاروں کی تربیت کے لیے عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
لیو نے کہا کہ ہنگامی رابطہ کاری کے لیے چینلزکوسہولت فراہم کرنا، ایک دوسرے کی بروقت مدد اور حمایت کرنااور تمام ممالک کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے آفات کے خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا بھی ضروری ہے۔