• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین امریکہ ٹریک1.5مذاکرات کا دوسرا دور،تعاون کے ذریعے مستحکم تعلقات کے قیام پرزورتازترین

June 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین اورامریکہ کے درمیان ٹریک 1.5 مذاکرات کا دوسرا دور بیجنگ میں منعقد ہواجس کا عنوان تھا ''نظریات کا اشتراک اوراہم اور فوری مسائل کاحل''۔

 ایشیا سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے شریک چیئرمین جان تھورنٹن سمیت چین اور امریکہ کے تیس نمائندوں نےمذاکرات میں شرکت کی ،جس میں تعمیری اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے عوام کے مفادات کے اور عالمی برادری کی عام خواہشات کے مطابق چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی پر ااتفاق کیا۔ مکالمے میں کہا گیا کہ چین اور امریکہ کوپرامن بقائے باہمی پر قائم رہنا چاہیے،تنازعات اور تصادم سے بچنا چاہیے اور باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو بڑھانے کیلئے رابطوں اور بات چیت کو مضبوط کرنا چاہیے۔دونوں ممالک کو معیشت،تجارت،ماحولیاتی تبدیل ،صحت،مصنوعی ذہانت اور عوام سے عوام بالخصوص نوجوانوں میں رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔

دونوں فریقین نے تسلیم کیا کہ بڑے ممالک ہونے کے ناطے مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے  دونوں ملک رسک مینجمنٹ کو مضبوط کریں اور مناسب طریقے سے اختلافات دور کریں۔ 

دونوں فریقوں نے بات چیت اوررابطوں کو مزید بڑھانے اور  چین امریکہ تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

اس مذاکرےکی میزبانی  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ اور امریکہ کی ایشیا سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کی۔