• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی امور میں جی77 ممالک کا اہم شراکت دارہے:جنوبی افریقی وزیرتازترین

January 22, 2024

کمپالا (شِنہوا)جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات و تعاون کی وزیر نالیدی پانڈور نے کہا ہے کہ چین عالمی امورمیں کم ترقی یافتہ ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے میں گروپ 77 ممالک (جی 77) کا اہم شراکت دار ہے۔ "کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے" کے موضوع کے تحت گزشتہ روز یہاں شروع ہونے والی جی 77اینڈ چائنہ سمٹ سے قبل شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں پانڈورنے کہا کہ چین 134 رکنی ریاستی تنظیم میں فعال کردار ادا کر رہا ہے جوعالمی امورپر اثر انداز ہونے کے لیے کوشاں ہے۔

سربراہی اجلاس کا مقصد آج کی زیادہ مسابقتی دنیا میں رکن ممالک کے درمیان تعاون میں نئی تحریک پیدا کرنا اور تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پانڈور نے کہا کہ چین ایک بہت مضبوط اقتصادی طاقت ہے جوجی77 کا ایک فعال شراکت دار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ چین اس میں مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ جی77 کو چین کی اقتصادی طاقت، کچھ دیگربڑے ترقی پذیرممالک کی موجودگی اور 54ممالک پر مشتمل  افریقی بلاک سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ گلوبل ساؤتھ کے مفادات کے لیے آوازاٹھائی جا سکے۔