• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی تجارت کا اہم محرک ہے، چیف اکانومسٹ ڈبلیو ٹی اوتازترین

April 15, 2024

جنیوا (شِنہوا) عالمی تجارتی تنظیم کے چیف اکانومسٹ رالف اوسا نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کے اثرات سے چینی معیشت کی بحالی عالمی تجارتی ترقی آگے بڑھانے میں ایک اہم عنصر ہے۔

عالمی تجارتی تنظم کے "گلوبل ٹریڈ آؤٹ لک اینڈ سٹیٹسٹکس" رپورٹ کے شائع کردہ2024 ایڈیشن میں رواں سال  کے دوران عالمی تجارت میں 2.6 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ  ایشیا میں برآمدات 3.4 فیصد اور درآمدات میں 5.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اوسا نے کہا کہ چین عالمی تجارت کا ایک "اہم محرک" بننے جا رہا ہے اور کچھ یورپی ممالک کے لئے چین کی بغیر ویزہ سفری پالیسی اورچینی باشندوں کی بیرون ملک سیاحت عالمی خدمات کی تجارت کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں عالمی تجارتی حجم میں 1.2 فیصد کمی ہوئی۔ اوسا کی رائے میں یورپ کی کمزور تجارتی کارکردگی اس کمی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

اوسا نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افراط زر اور توانائی کی بلند قیمتیں بھی اس داستان کا ایک حصہ ہے کیونکہ اگر قیمتیں اور شرح سود زیادہ ہے تو صارفین اور کمپنیاں اکثر خریداری سے متعلق فیصلے ملتوی کردیتی ہیں۔

اوسا نے خبردار کیا کہ اگرچہ نئے برآمدی آرڈرز کے اشاریے 2024 کے آغاز میں تجارتی حالات میں بہتری ظاہرکر چکے ہیں تاہم علاقائی تنازعات ، جغرافیائی سیاسی تناؤ اور معاشی پالیسی میں غیر یقینی عالمی معاشی بحالی کے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔