• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین علاقائی ، عالمی سلامتی اور استحکام میں کردار ادا کررہا ہے، وائٹ پیپرتازترین

January 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسل کے محکمہ  اطلاعات کے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کیا گیا ہے چین انسداد دہشت گردی سے متعلق امور قانون کے تحت نمٹارہا ہے اور اس نے لوگوں کے احساس تحفظ میں اضافہ کرتے ہوئے قومی سلامتی کا دفاع کیا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار نبھایا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین فعال طریقے سے اہم شعبوں اور آبادیوں میں دہشت گردی کی روک تھام کو بہتر طریقے سے فروغ ، انسداد دہشت گردی ہنگامی منصوبوں کی تشکیل یا ان پر نظر ثانی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق سائنسی تحقیق اور تکنیکی اختراع کی حوصلہ افزائی اور تعاون کرتا ہے۔ اس وائٹ پیپر کا عنوان ہے "چین کا قانونی فریم ورک اور انسداد دہشت گردی اقدامات"۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین خصوصی اقدامات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے لئے عوام پر انحصار کرتا ہے۔ یہ وسیع پیمانے پرعوامی شعور اجاگر کرتا ہے اور اس کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین پُرتشدد دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے قومی سلامتی اور سماجی استحکام کا مؤثر طریقے سے تحفظ اور عوام میں احساس تحفظ بہتر بنارہا ہے۔

دستاویز کے مطابق چین غیر قانونی اور مجرمانہ دہشت گرد سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسندانہ خیالات سے متاثران افراد کی تعلیم اور بحالی کو زیادہ اہمیت دیتا ہے جن کے جرائم معمولی نوعیت کے ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ سرکاری محکمے، خواتین کی انجمنیں اور دیگر سماجی تنظیمیں، مذہبی گروہ، اسکول اور خاندان ملکر متاثرین کو مزید نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لیے اہداف پر مبنی اقدامات کرتے ہیں۔

چین  انسداد دہشت گردی کے 12 عالمی کنونشنز میں شامل ہے اور اس نے دہشت گردی، علیحدگی اور انتہا پسندی سے نبرد آزما شنگھائی کنونشن اور سرحدی دفاعی تعاون کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان معاہدوں کی تیاری میں سہولت مہیا کی ہے جو عالمی، علاقائی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے میں نمایاں کردار نبھارہا ہے۔