• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انتہائی اونچائی پر واقع ہائیڈرو پاوراسٹیشن کو گرڈ سے منسلک کردیا گیاتازترین

April 01, 2024

شی ننگ (شِنہوا) چین میں دریائے زرد کے بالائی علاقے میں اپنی نوعیت کےسب سے اونچائی پر واقع مایردانگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے پہلے یونٹ کو پیر کو شمال مغربی صوبے  چھنگھائی کے گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔

چھنگھائی میں ہائی نان تبتی خود اختیارپریفیکچر میں اوسطاً 3ہزار300 میٹربلندی پر واقع اسٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 23لاکھ 20ہزار کلوواٹ ہے اور یہ مغرب سے مشرق بجلی کےترسیلی منصوبے میں پیداوارفراہم کرنے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ دسمبر میں تمام یونٹ آ پریشنل ہونے کے بعد مایردانگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے سالانہ اوسطاً7ارب30کروڑ کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سٹیشن کی تعمیر چھنگھائی کی نئی توانائی کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے جس سے دریائے زرد کے بالائی علاقوں میں صاف توانائی کے مزید اسٹیشن کے قیام میں سہولت فراہم ہوگی۔