• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قانونی فریم ورک اور اقدامات پر وائٹ پیپر جاریتازترین

January 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے محکمہِ اطلاعات نے "چین کا قانونی فریم ورک اور انسداد دہشت گردی اقدامات" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

پیش لفظ اور اختتام کے علاوہ وائٹ پیپر 5 حصوں پر مشتمل ہے جن میں "انسداد دہشت گردی کے لئے ایک بہتر قانونی فریم ورک"، "دہشت گردی کی سرگرمیوں کے تعین اور سزا سے متعلق واضح دفعات"، "دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں طاقت کا درست استعمال"، "انسداد دہشت گردی اقدامات میں انسانی حقوق کا تحفظ" اور "عوامی اور قومی سلامتی کا مؤثر تحفظ"۔شامل ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ور تمام ممالک اور پوری انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے اور عالمی برادری کے تمام ارکان اس سے نبرد آزما ہونے میں برابر کے شریک ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا شکار ہونے کی وجہ سے چین نے عرصہ دراز تک اس کے حقیقی خطرے کا سامنا کیا ہے، چین نے ہمیشہ قانون پر مبنی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بہت اہمیت دی اور عالمی کنونشنز اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے یا ان میں شامل ہونے اور فوجداری قوانین میں ترمیم اور بہتری لاکر تجربہ حاصل کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران چین نے قانون پر مبنی انسداد دہشت گردی کا راستہ تلاش کرکے ایک مضبوط قانونی فریم ورک بنایا جو سخت، غیر جانبدار، طریقہ کار پر مبنی قانون کے نفاذ سمیت انصاف کی غیر جانبدار انتظامیہ اور انسانی حقوق کے مؤثر تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔