بیجنگ (شِنہوا) چین میں اپریل کے اختتام تک بجلی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 3.01 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی تھی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 14.1 فیصد زائد ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین نے سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جس سے دونوں کی مشترکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت گزشتہ ماہ کے اختتام تک تقریبا 46 کروڑ کلوواٹ اور 67 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 20.6 فیصد اور 52.4 فیصد زائد ہے۔
جنوری سے اپریل کے دوران ملک کے بجلی کے بڑے پیداواری اداروں نے 191.2 ارب یوآن (تقریباً 26.89 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں کی جو ایک برس قبل سے 5.2 فیصد زائد ہے۔
رواں سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاور گرڈ منصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری 122.9 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 24.9 فیصد اضافہ ہے۔