بیجنگ (شِنہوا) چین میں دوروزہ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس بدھ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگئی جس میں 2024 کے لیے دیہی امور کی ترجیحات کاتعین کیاگیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدرشی جن پھنگ نے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق امورکے بارے میں اہم ہدایات دیں۔ صدر شی نے کہا کہ 2023 میں ملک میں نسبتاً شدید قدرتی آفات اور دیگر منفی حالات پر قابو پایا گیا، اناج کی پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ، کسانوں کی آمدنی میں نسبتاً تیزی سے اضافہ اور دیہی علاقوں میں ہم آہنگی اور استحکام برقراررہاہے۔
صدر شی نے کہا کہ چینی جدیدیت کو فروغ دینے، زرعی شعبے کی بنیاد کو مضبوط اور دیہی احیاء کو ہر لحاظ سے آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کرنا ہوں گی۔