بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت برائے پبلک سیکورٹی "ٹیلی کام وانٹرنیٹ فراڈ اور متعلقہ جرائم کے لیے مشترکہ سزا کے اقدامات" کے مسودے پر عوام کی رائے حاصل کر رہی ہے تاکہ اینٹی ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے قانون پر عملدرآمد کرایا جاسکے۔ اس مسودہ قانون میں 19 آرٹیکلز شامل ہیں جن میں سزا کے اصول، سزا کے اہداف، سزا کے اقدامات، سزا کی کیٹیگریز ، سزا کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ اپیل اور تصدیق کے چھ پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مسودہ قانون میں واضح طور پر افراد اور تنظیموں کے لیے سزا کے دائرہ کارکے ساتھ ساتھ مالی اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے جرمانے اور دیگر سزاؤں کے لیے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ مسودے کے مطابق جرمانوں کی درجہ بندی جرم کی سنگینی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔