بیجنگ (شِنہوا) چین کےجنوب مغربی صوبے سچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں پانڈا پروٹیکشن اینڈ ریسرچ سنٹر کاجمعہ کو افتتاح کردیا گیا جو بڑی جسامت والے پانڈا کے حوالے سے تحقیقی تعاون اور تبادلوں کا عالمی سطح کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
اس مرکزسے پانڈا کے لیے چائنہ کنزرویشن اینڈ ریسرچ سنٹراورجائنٹ پانڈا کی افزائش کے چھنگ دو ریسرچ سنٹرکے وسائل کو مربوط کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے پانڈا ریسرچ ٹیمیں مل کر کام کریں گی۔
نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، سنٹر نے ایک پانڈا کنزرویشن اکیڈمک کمیٹی اورایک قومی اختراعی اتحاد قائم کیا ہے۔ مستقبل کے لیے سنٹرکی جانب سے ایک اہم پانڈا لیبارٹری قائم کی جائے گی اور خطرے سے دوچاردیگر جانوروں کے لیے ایسی ہی لیبارٹریوں کے قیام کو فروغ دیا جائے گا۔
نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن، سیچھوان کی جنگلات اور گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن اور چھنگ دو میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پرپانڈا کے تحفظ اور تحقیقی فنڈ کے لیے 11کروڑ یوآن (1کروڑ52لاکھ ڈالر) کا ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے۔