بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے دوران الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے لیے پبلک چارجنگ کے پائلز کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چھوئی ڈونگشو نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے پبلک چارجنگ کے پائلز کی تعداد میں 2023 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے 9لاکھ 30ہزار کا اضافہ ہوا۔
چھوئی کے مطابق، 2023 میں تقریباً 24لاکھ 60ہزار نئے نجی چارجنگ پائلز کا اضافہ ہوا۔ چین میں حالیہ برسوں کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے وہ چارجنگ پائلز کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ملک بن گیا ہے۔
چھوئی نے کہا کہ 2023 میں ملکی مارکیٹ میں فروخت ہونے والی خالص الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی تعداد51لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی ہے۔