بیجنگ(شِنہوا) ڈیٹا وسائل پر کرائے گئے ایک سروے کے مطابق چین میں 2023 کے دوران 32 زیٹا بائٹس سے زیادہ ڈیٹا تخلیق کیا گیا۔
پیر سے منگل تک منعقدہ ایک کانفرنس میں نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) کے سربراہ لیو لی ہونگ نے بتایا کہ صوبائی سطح کے 31علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں ڈیٹا سے متعلق ادارے قائم کر لیے گئے ہیں۔ لیو کے مطابق، 2023 کے آخر تک، ملک میں آٹھ قومی کمپیوٹنگ ہب میں ڈیٹا سٹوریج کے لیے 10لاکھ 50ہزار سے زیادہ معیاری ریک نصب کیے گئے جس میں ریک کے استعمال کی اوسط شرح 61.9 فیصد تھی، جو 2022 کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔ لیو نے کہا کہ ڈیٹا کی معیارسازی کے لیے قومی سطح کا میکانزم قائم اور ڈیٹا سیکٹر میں صنعتی معیارات کی تشکیل کو تیز کیاجائے گا۔