• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے تیان ژو-7 مال بردارخلائی جہاز روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدیتازترین

January 15, 2024

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) تیان ژو-7  مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ-7 وائے 8 کیریئر راکٹ کے امتزاج کو پیر کو عمودی طور پر لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق کارگو خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر خلاء میں روانہ کیا جائے گا۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کی لانچنگ سائٹ پر موجود سہولیات اور سازوسامان سب اچھی حالت میں ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق  خلائی جہاز کی روانگی سے قبل مختلف کاموں کی جانچ اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔