بیجنگ (شِنہوا) چین نےحالیہ برسوں میں فعال انداز میں خلائی پروپلشن ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں تازہ ترین کامیابی 130 ٹن مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن کا کامیاب تجربہ ہے جو ملک کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹوں کو نئی قوقت بخشے گا۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت ایک انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ نئے دوبارہ قابل استعمال انجن کی شمال مغربی صوبے شانشی کے ایک تجرباتی مقام پر دو مرتبہ آزمائش ہوئی۔
تیار کنندہ نے ایک اخباری اعلامیہ میں بتایا کہ اس نے اب تک مجموعی طور پر15 آزمائشیں مکمل کی ہیں جس میں 30 بار انجن کی اسٹارٹ ہونا بھی شامل ہے جبکہ اس میں مجموعی آزمائشی وقت 3 ہزار 900 سیکنڈ سے زائد ہے ۔ ان متعدد تجربات کی تعداد چین میں مائع راکٹ مین انجن کی آزمائش کے گزشتہ ریکارڈ سے زائد ہوچکی ہے۔
انجن ماڈل میں شاندار جامع صلاحیت اور قابل اعتماد خصوصیات موجود ہیں جو دوبارہ قابل استعمال راکٹوں میں بنیادی پروپلشن سسٹم کے طور پر کام کرتے ہیں۔
انجن تیار کرنے والی کمپنی نے ذہین پیداوار میں کامیابیوں سے متعلق کہا ہے کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم نے دوبارہ قابل استعمال انجن تیار کرنے کے لیے ایک بنیادی ٹیکنالوجی نظام قائم کیا ہے۔ یہ انجن پروسیس ٹیکنالوجی کی ترقی اور استحکام کو نمایاں طور پر بڑھاکر مصنوعات کے معیار اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔