• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے مخصوص کیسزکی تفصیلات جاری کردیںتازترین

April 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے جرائم کے پانچ مخصوص کیسزکی تفصیلات جاری کرتے ہوئےعوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 اپریل کو قومی سلامتی کے تعلیمی دن کے موقع پراس حوالے سے اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

 ان میں غیر ملکی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے قیمتی معدنیاتی عناصر،چاول کے بیجوں اور بیجوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کے قومی رازچرانے اورغیر قانونی طور پر موسمیاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے کیسزشامل ہیں۔

ایک کیس کے مطابق  ذاتی فائدے کے لالچ میں قیمتی معدنیاتی عناصرکی کمپنی کے چھینگ نامی ایک ڈپٹی جنرل منیجر نے ملک کے قیمتی معدنیاتی عناصر کی انوینٹری کے کیٹیگریز، مقدار اور قیمتوں کے بارے تفصیلات معدنیات کی ایک غیر ملکی کمپنی کی شنگھائی میں کام کرنے والی شاخ کے یی نامی ملازم کو فراہم کیں۔

گزشتہ سال نومبر میں، جیانگ شی صوبے کے نانچھانگ شہر کی عدالت نے یی اور چھینگ کو غیر ملکی اداروں کو سرکاری رازوں کی غیر مجاز فراہمی کے ساتھ ساتھ رشوت ستانی سے متعلق جرائم میں سزا سنائی تھی۔