جیو چھوان(شِنہوا) چین نے پیرکوکامیابی کے ساتھ ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاہے۔
سیٹلائٹ گاوجنگ -3 01 کودوپہر12 بج کر12 منٹ(بیجنگ وقت)پر شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ سے روانہ کیا گیاجو بعد ازاں مقررہ مدارمیں داخل ہوگیا۔
یہ سیٹلائٹ ڈیجیٹل زراعت،شہری معلومات کی ماڈلنگ اور لائیو 3ڈی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کے علاوہ ارضیاتی سروے و نقشہ سازی، آفات سے بچاؤاور سمندری نگرانی جیسے روایتی شعبوں کے لیے کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کرے گا۔