• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رضاکارانہ کمی کی ٹریڈنگ کے لیے قومی مارکیٹ کا آغاز کردیاتازترین

January 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوشیانگ نے بیجنگ میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں رضاکارانہ کمی کی ٹریڈنگ کے لیے قومی مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن،نائب وزیراعظم  کو پیر کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران مارکیٹ کے قیام  اور ٹریڈنگ کے بارے میں ورچوئل آگاہی دی گئی۔ اسٹیٹ پاورانویسٹمنٹ کارپوریشن اور وزارت قدرتی وسائل  کے ایک تحقیقی ادارے سمیت اخراج میں کمی کے منصوبوں کے چار ڈویلپرزنے پروجیکٹ کی ترقی اورٹرانزیکشن کےمعیار کا ہدف حاصل  کرلیا ہے۔ 

چین کا مقصد 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج  کی انتہائی سطح تک پہنچتے ہوئے2060 تک کاربن غیر جانبداری حاصل کرنا ہے۔