• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے گھریلو خدمات کی صنعت کی امداد میں اضافہ کر دیاتازترین

January 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنی عمر رسیدہ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گھریلو خدمات کی صنعت کو فروغ دینے کے اقدامات شروع کیے ہیں۔

وزارت تجارت (ایم او سی) کے عہدیدار ژو گوآنگ یاو نے پیرکو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایم او سی  نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹیکس مراعات، اسٹارٹ اپ سبسڈیز اور مالی امداد کی فراہمی شروع کی ہے جس کا مقصد صنعت کے معیار اور ترقی کو بہتربنانا ہے۔

ژو نے کہا کہ گھریلو خدمات کی  ملکی صنعت میں اس وقت تقریباً 3کروڑ افراد کام کررہے ہیں، اس کے باوجود صنعت کی طلب 5کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس طرح افرادی قوت بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  وزارت ملازمت کے خواہاں افراد کے  ان کے ممکنہ آجروں کے ساتھ بہتر رابطوں اور آن لائن تربیتی کورسز کے لیے  آن لائن روزگار میلوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔