• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے یوننان میں مٹی کا تودہ گرنے پر ہنگامی ردعمل کو فعال کر دیاتازترین

January 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ہنگامی انتظام کی وزارت نے  پیر کی صبح جنوب مغربی  صوبہ یوننان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد سطح 3 کے ہنگامی ردعمل کو فعال کر دیا ہے۔

اسی موقع پرآفات سے بچاؤ، تخفیف اور امداد کے قومی کمیشن نے سطح 4 کے ہنگامی ردعمل کا بھی آغاز کر دیا۔

ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیروانگ شیانگ شی نے امدادی کوششوں کے بارے میں رہنمائی کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید نقصان کو روکنے کے لیے حفاظتی نگرانی کے اقدامات کے ساتھ ریسکیو آپریشنز سائنسی اور موثر طریقے سے کیے جائیں۔

مٹی کا تودہ  مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح5 بج کر 51 منٹ پرژاؤتونگ شہر کے تانگ فانگ ٹاؤن کے لیانگ شوئی گاؤں میں گرا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تودے کے نیچے 18 گھرانوں کے کل 47 افراد اس تلے دب گئے ہیں۔

تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور 33 انجینئرنگ گاڑیاں جائے وقوعہ پر کارروائیوں میں مدد کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔