• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پیٹنٹ پراسیکیوشن کے فروغ کے لیے املاک دانش تعاون کے عالمی اقدام میں شاملتازترین

April 15, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن (سی این آئی پی اے) نے اعلان کیا کہ وہ پیٹنٹ پراسیکیوشن ہائی وے (پی پی ایچ) امپروومنٹ انیشی ایٹو میں شامل ہوگا جو دنیا کے پانچ معروف املاک دانش کے دفاتر یعنی چین، امریکہ، یورپ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون پر مبنی ہے۔

چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد زیادہ متوقع آزمائشی نظام قائم کرنا ہے۔ رواں پیٹنٹ پراسیکیوشن ہائی وے کی درخواست منظور ہونے سے لیکر پہلے دفتری اقدام تک کی اوسط مدت 3 ماہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح، اس کا مقصد جانچ پڑتال سے درخواست دہندہ تک ردعمل کا اوسط وقت مقرر کرنا ہے جو 3 ماہ سے زائد نہیں ہوگا۔

پیٹنٹ پراسیکیوشن ہائی وےمختلف ممالک یا خطوں کے پیٹنٹ جانچ کو منسلک کرنے والا ایک تیز تر لائحہ عمل ہے جو پیٹنٹ کی جانچ کرنے والے حکام کو پیٹنٹ کے جانچ تیز کرنے سے متعلق اپنا کام شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

نومبر 2011 میں پہلے پیٹنٹ پراسیکیوشن ہائی وے آزمائشی پروگرام شروع ہونے کے بعد سے چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے 32 ممالک یا خطوں کے پیٹنٹ جانچ حکام کے ساتھ پیٹنٹ پراسیکیوشن ہائی وے رابطے قائم کئے ہیں۔

اس اقدام سے دنیا کے 5 معروف دفاتر منسلک ہیں جنہیں آئی پی 5 کہا جاتا ہے۔ یہ دفاتر دنیا کی تقریباً 80 فیصد پیٹنٹ درخواستیں نمٹاتے ہیں ۔ آئی پی 5 کو دنیا بھرمیں پیٹنٹ کے جانچ کا عمل بہتر بنانے کےلئے قائم کیا گیا تھا۔