گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے درآمدی وبرآمدی میلے(کینٹن فیئر) کا 135 واں ایڈیشن پیر کو جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہوگیا۔
215 ممالک اورخطوں کے تقریباً 1لاکھ 49 ہزارخریداروں نے ایونٹ کے لیےاتوار تک رجسٹریشن کرالی تھی، جو کہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 17.4 فیصدزیادہ ہے۔ امریکہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹومنصوبے میں شریک ممالک اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ممالک کے خریداروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ غیر ملکی خریداروں کی شرکت میں بڑا اضافہ سامنے آیاہے۔
5 مئی تک جاری رہنے والے کینٹن فیئر میں تقریباً 74ہزار نمائشی بوتھ لگائے گئے ہیں اور 29ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔