• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-7 خلائی سٹیشن پرپہنچ گیاتازترین

January 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-7 اپنی سٹیٹس سیٹنگ مکمل کرتے ہوئے  جمعرات کو مدار میں  تیان گونگ خلائی سٹیشن پر پہنچ گیا ۔

چائنہ مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا کہ تیان ژو-7 جمعرات کو صبح1 بج کر 46 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلائی سٹیشن کے  تیان ہی کور ماڈیول کے عقبی حصے پر لنگر انداز ہوا ۔

خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو 17 کے عملے کے ارکان  شیڈول کے مطابق مال بردار خلائی جہاز میں داخل ہوں کر سامان منتقل کریں گے۔