• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلانتازترین

April 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 200 یوآن (تقریبا 28.2 ڈالر) اور 190 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ملک میں صاف شدہ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔