اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ میدان جنگ میں ہتھیار جھونک کر امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، طویل لڑائی کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہی زیادہ ہوں گی۔ چینی نمائندے نے کہا کہ سفارتی کوششوں کو کسی بھی صورت ترک نہیں کیا جانا چاہیے۔ براہ راست رابطے کے فوری آغاز اور لڑائی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مرحلہ وار مذاکرات بحال ہونے چاہیئں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ متعلقہ فریقوں کو نقصان دہ اقدام یا غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، ژانگ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ لڑائی کے خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں۔