بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 میں عالمی جہازسازی کی مارکیٹ میں پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں حوالوں سے اپنی اعلیٰ پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی جہاز سازی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد بڑھ کر 2023 میں 4کروڑ23لاکھ 20ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 50.2 فیصد ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق نئے آرڈرزگزشتہ سال سے 56.4 فیصد بڑھ کر7کروڑ12لاکھ ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے، جو اس عرصے کے دوران دنیا کی کل تعداد کا 66.6 فیصد ہے۔ دسمبر کے آخر تک سیکٹر کے ہولڈنگ آرڈرز مجموعی طور پر13کروڑ93لاکھ 90ہزارڈی ڈبلیو ٹی تھے،جن میں گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ حجم عالمی مارکیٹ شیئر کے 55 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔