بیجنگ(شِنہوا)دسمبر 2023 میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا سے تقریباً 2 لاکھ 14 ہزارافرادچین میں داخل ہوئے جو نومبر کے مقابلے میں 28.5 فیصد زیادہ تعداد ہے۔
قومی امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق ان ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی یکم دسمبر سے لاگو ہوئی اور اندرون ملک سفر کی سہولت فراہم کی۔
چین کے سفری دوروں میں سے 1 لاکھ 18 ہزار عام پاسپورٹ ہولڈرز نے بغیر ویزے سفر کیا جو اس عرصے کے دوران چھ ممالک کے تمام ان باؤنڈ دوروں کا 55.1 فیصد بنتے ہیں۔ سفر اور کاروبار کے لیے تقریباً 91 ہزار ویزا فری سفری دورے ریکارڈ کیے گئے۔
ویزہ فری پالیسی کی بدولت چین کے جنوبی شہر نان ننگ کی بندرگاہوں نے آنے والے بہت سے مسافروں کا خیر مقدم کیا ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 2 ہزار 8سو افراد کے 121 ان باؤنڈ ٹریول گروپس دسمبر میں نان ننگ کی بندرگاہوں کے ذریعے چین میں داخل ہوئے۔