بیجنگ (شِنہوا)چین کی اکتوبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافے سے 28لاکھ50ہزار یونٹ ہوگئی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھین شی ہوا نے جمعہ کو بتایا کہ آٹو شوز اور پروموشن سرگرمیوں کی وجہ سے اکتوبر میں چین کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی کا رجحان جاری رہا، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کار سازکمپنیوں کی جانب سے حالیہ نئے ماڈل متعارف کرائےجانے سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ چھین نے بتایا کہ 2023 کے پہلے دس ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال سے بالترتیب 8 فیصد اور 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں بالترتیب 33.9 فیصد اور 37.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نئی توانائی سے چلنے گاڑیوں کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہو کر9لاکھ 95ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔