• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اقتصادی ڈھانچے کی ترقی عالمی ترقی کیلئے نئے مواقع پیدا کریگی، چینی وزیر اعظمتازترین

June 14, 2024

ویلنگٹن(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کے اقتصادی ڈھانچے کی ترقی عالمی ترقی کیلئے نئے مواقع پیدا کریگی۔

لی جو کہ نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ان خیالات کا اظہار ملک کے صنعتی اور تجارتی حلقوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے جدید یت کی طرف گامزن ہے اور مختلف اپ گریڈیشن سے عالمی ترقی کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کھپت کو اپ گریڈ کرنے سے مارکیٹ کی نئی طلب سامنے آئے گی  اور نیوزی لینڈ سے اعلیٰ معیار کے سامان جیسے ڈیری اور صحت کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ گائے کے گوشت اور بھیڑ  کی طلب بڑھ جائے گی۔

دوسرا یہ کہ  صنعتی اپ گریڈنگ سے تعاون کے نئے شعبے کھلیں گے،  نئی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مزید کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔

تیسرا یہ کہ  تجارتی اپ گریڈنگ ترقی کے لیے نئی جگہ پیدا کرے گی، سروس ٹریڈ اور سرحد پار ای کامرس میں تعاون کے امکانات کو تیز رفتاری سے جاری کیا جائے گا۔

چینی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کے کاروباری افراد اس رفتار اورمواقع سے  بھرپورفائدہ اٹھائیں گے اور زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج حاصل کریں گے۔

لی  چھیانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے ہمیشہ کھلا رہے گا۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ بیجنگ مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دے گا، مارکیٹ پر مبنی اور بین الاقوامی کاروبار کا ماحول بنائے گا جو بہترین اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہواور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لیے مزید مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔