شننگ (شِنہوا) چین کے زلزلے سے متاثرہ شمال مغربی صوبے چھنگھائی کے تمام 371 اسکولوں میں آف لائن تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہےاور1لاکھ 26ہزار300طلباء تعلیمی اداروں میں واپس آگئے ہیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے منگل کوبتایاکہ طلباء نہ صرف اپنے اصل اسکولز میں کلاسز میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ عارضی رہائش گاہوں اور گھروں میں بھی کلاسز لے رہے ہیں جو ہیٹر سمیت ضروری سہولیات سے آراستہ ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، اسکول کیمپس میں سیکورٹی کو بہتر بنانے، تدریسی معمولات کو معیاری اور نفسیاتی مشاورت اور حفاظتی تعلیم کے ذریعے طلباء کی مدد کررہے ہیں۔
گزشتہ سال 18 دسمبر کو صوبہ گانسو کے علاقے جی شی شان میں 6.2 شدت کے زلزلے سے گانسو اور پڑوسی صوبے چھنگھائی میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔