شنگھائی (شِنہوا)چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی نے 2024 کے لیے اپنی علاقائی مجموعی پیداوار کی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے۔
شہر کے میئر گونگ ژینگ نے منگل کو 16ویں شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کے جاری دوسرے اجلاس میں حکومتی امور کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی کی جی ڈی پی 2023 میں 47.2 کھرب یوآن (تقریباً 663.7 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5فیصد زیادہ ہے۔