بیجنگ(شِنہوا)چین کی ٹیلی مواصلات کی صنعت میں رواں سال کے پہلے دوماہ کے عرصے میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران شعبے میں کمپنیوں کی کُل مشترکہ کاروباری آمدن 292.3 ارب یوآن (تقریباً 41.2 ارب ڈالر) رہی ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔
ابھرتے ہوئے کاروباروں جیساکہ بِگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اورانٹرنیٹ آف تھنگز کی مشترکہ آمدن میں مسلسل دوہرے ہندسوں کی ترقی حاصل ہوئی ہے۔
چین کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں،چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام کی ابھرتے ہوئے کاروباروں سے آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافے کے ساتھ 75.76 ارب یوآن ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بدولت ٹیلی کام شعبہ کی کُل آمدن میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔
خاص طور پر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بِگ ڈیٹا سے حاصل شدہ آمدن میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 17.3 فیصد اور 30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔