بیجنگ(شِنہوا) چین کے چیف جسٹس نے قومی اجلاس میں انصاف کی معیاری اور موثر فراہمی پر زور دیاہے۔
اتوار سے پیر تک جاری رہنے والے قومی اجلاس میں سپریم پیپلز کورٹ کے صدر ژانگ جون نے عدالت عالیہ کے سربراہوں کو بتایا کہ عدالتی امورمیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مکمل قیادت کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ معمولی نظر آںے والے براہ راست پبلک سپورٹ سے متعلقہ الزامات پر مبنی مقدمات کو نمٹائیں۔ انہوں نے فریق ثالث کے ذریعے فیصلہ سازی کو بڑھانے، عدالتی اصلاحات کو گہرا کرنے اور ججز کی ایک ٹیم بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا جو وفادار، ذمہ دار اور اخلاقیات کے اعلی معیار کی حامل ہو۔