لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی ژا نگ خود مختار علاقے میں اوسطاً 4 ہزار 650 میٹر کی بلندی پر بڑے پیمانےپر ہواسے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ فعال ہو گیا ہے۔
سی ایچ این انرجی انویسٹمنٹ گروپ ( سی ایچ این انرجی)کےمطابق ناگ چھو میں 25 ونڈ ٹربائنز کے گروپ سے سالانہ تقریباً 20 کروڑ کلو واٹ بجلی فراہم کرنے کی توقع ہےجس سے تقریباً 60 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ٹن کمی ہوگی۔
بلندی کی وجہ سے سخت حالات کے باوجود یہ منصوبہ 64 کروڑ یوآن (تقریباً9.36کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری سے 260 دنوں سے زائد عرصے میں مکمل ہوا۔