گوئی یانگ(شِنہوا) 2023 میں چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی )میں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ 42 فیصد رہا۔
مقامی حکام کی پریس بریفنگ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کی جی ڈی پی 2023 میں 20.9 کھرب یوآن تقریباً 291 ارب ڈالر)سے تجاوز کر گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔
صوبائی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پھینگ شیان ہوا نے کہا کہ گوئی ژو نے گزشتہ سال اپنی کمپیوٹنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ دیکھا جو آٹھ نامزد قومی کمپیوٹنگ مرکزوں میں سے ایک ہے جس میں اب 70ہزار ذہین کمپیوٹنگ چپس صوبے میں استعمال ہو رہی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 93 گنا زیادہ ہے۔
گوئی ژو نے فائیو جی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی ایک سنگ میل عبور کیا ہے جس نے گزشتہ سال اہم علاقوں، صنعتی پارکوں اور ٹرانسپورٹ مراکز میں 35ہزار نئے بیس سٹیشنز نصب کئے۔