چھانگشا(شِنہوا) چین کےوسطی صوبے ہونان کےشہر لیو یانگ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی سیکورٹی بیورو کے مطابق، منگل کودن تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ایک ٹرک صوبائی شاہراہ پر مخالف لین میں داخل ہوکرسامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔
زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔