گوانگ ژو(شِنہوا) چین کا رواں سال دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل برآمد کنندہ بننا یقینی ہے، کیونکہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں اس کی برآمدکی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 39لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی آٹو موٹیو ذیلی کونسل کے سربراہ وانگ شیا نےجمعہ کو شروع ہونے والی 21ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش میں کیا۔ وانگ نے کہا کہ چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے ایک پیچیدہ اور سنگین بین الاقوامی ماحول کے باوجود بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کی طرف ایک ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں،10لاکھ 70 ہزارگاڑیوں کی برآمد کے ساتھ چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل برآمد کنندہ بن گیا تھا،پہلے 10 ماہ میں برآمدات کا حجم گزشتہ سال سے 59.7 فیصد اضافے سے 39لاکھ 20ہزاریونٹ رہا۔