• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سابق سینئر صوبائی قانون ساز زیر تفتیشتازترین

January 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صوبے فوجیان کی صوبائی  پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین سوزینگ تیان کے خلاف تادیبی تفتیش جارہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن ( سی سی ڈی آئی ) اور نیشنل سپروائزری کمیشن (این ایس سی) کے بیان کے مطابق نظم و ضبط اور قوانین کی مبینہ شدید خلاف ورزیوں پر سو زینگ تیان ،جو فوجیان کی صوبائی پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری بھی ہیں،سے  سی سی ڈی آئی  اور این ایس سی کے ذریعے تفتیش کی جارہی ہے۔