بیجنگ(شِنہوا)چین کے شماریاتی حکام کے زیر نگرانی زیادہ تراشیائے صرف کی رجسٹرڈ قیمتوں میں مارچ کے آخر سے اپریل کے اوائل تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی شماریات کے بیورو (این بی ایس) کے مطابق نو زمروں میں درجہ بندی کی گئی 50 بڑی اشیاء جن میں سیم لیس سٹیل ٹیوبیں، پٹرول اور کھاد شامل ہیں، ان میں سے 26 کی قیمتوں میں کمی، 20 کی قیمتوں میں اضافہ اور 4 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
یہ اعداد و شمار جو ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں، ملک بھر کے31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزارتھوک فروشوں اور تقسیم کاروں کے سروے پر مبنی ہیں۔