• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، نئی بین الاقوامی زمینی و سمندری تجارتی راہداری کی 120 ممالک میں 490 بندرگاہوں تک رسائیتازترین

January 22, 2024

چھونگ چھنگ (شِنہوا) نئی بین الاقوامی زمینی وسمندر تجارتی راہداری 120 ممالک اور خطوں میں 490 بندرگاہوں تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بات چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ کی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس  میں بتائی گئی۔

چین کے مغربی خطے اور آسیان ممالک میں صوبائی سطح کے علاقوں کی مشترکہ طور پر تعمیر کردہ اس تجارتی راہداری کے ذریعے مال برداری کے حجم میں 2023 میں گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد اضافہ ہوا۔ چھونگ چھنگ اس راہداری کا آپریشنل مرکز ہے جو گزشتہ برس راہداری کے زیادہ سے زیادہ مؤثر ہونے کی بدولت دنیا کے لئے مزید کشادہ ہوگیا ہے۔

شہر کے میئر ہو ہینگ ہوا نے سرکاری امور رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھونگ چھنگ اور ہمسایہ صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے زیر انتظام چلنے والی چین۔ یورپ مال بردار ٹرینیں یورپ اور ایشیا کے 110 شہروں تک جاتی ہیں۔ چھونگ چھنگ جیانگ بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 33 بین الاقوامی پروازوں کے روٹس گزشتہ برس سے دوبارہ فعال ہوچکے ہیں۔

چھونگ چھنگ نےغیر ملکی سرمایہ کاری اور مختلف اشیاء کی تجارت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  2023 میں شہر کی 3 نئی  مصنوعات ، یعنی الیکٹرک گاڑیاں ، لیتھیم بیٹریاں اور شمسی سیل کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت دوگنی ہوگئیں۔ 2023 ء میں شہر کی آٹوموبائل برآمدات کی مالی قدر میں گزشتہ برس کی نسبت 51.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چھونگ چھنگ میں گزشتہ برس مجموعی طور پر 782 نئے غیر ملکی کاروباری ادارے قائم ہوئے تھے جبکہ 2023 میں شہر کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 713.74 ارب یوآن (تقریباً 100.3 ارب  ڈالر) تھا۔