بیجنگ(شِنہوا)چین میں شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے سابق ڈپٹی پارٹی سربراہ جیانگ ژی گانگ کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے مطابق جیانگ نے مبینہ طور پر اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور پر وصول کیں۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔
نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد چین کےشمالی صوبےہیبے میں ہینگ شوئی کی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے جیانگ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈ یٹ عوامی عدالت میں دائر کیا۔