ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں 7 سائنس دانوں کو 3 کیٹگریز میں نمایاں خدمات پر شا انعام سے سے نوازا گیا ہے۔
فلکیات کا انعام آسٹریلین ریسرچ کونسل کے میتھیو بیلز، امریکہ کی ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی کے ڈنکن لوریمر اور مورا میک لاگلن کو تیز رفتار ریڈیو برسٹ کی دریافت پر مساوی طور پر دیا گیا۔ تینوں شخصیات نے 2007 میں لکھے گئے ایک تحقیقی مقالے میں پہلی بار تیز رفتار ریڈیو برسٹ کا ذکر کیا تھا۔
لائف سائنس اینڈ میڈیسن کا انعام جرمنی کی میکس پلانک سوسائٹی کے پیٹرک کریمر اور امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کی ایوا نوگلس کو دیا گیا۔ انہوں نے ساختی حیاتیات میں اہم کردار ادا کیا تھا جو انفرادی ایٹمز کی سطح پر جین ٹرانسکرپشن ذمہ دار پروٹین مشین کی وضاحت کرتا ہے جو کہ زندگی کے بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔
ریاضیاتی سائنس کا انعام امریکہ کی شکاگو یونیورسٹی کے ولادیمر ڈرن فیلڈ اور سنگھوا یونیورسٹی کے شنگ تنگ یاؤ کو مساوی طور پر دیا گیا۔ ڈرن فیلڈ نے جیومیٹرک لینگ لینڈز پروگرام کے آغاز میں حصہ لیا تھا جبکہ یاؤ نے عمو می اضافیت اور اسٹرنگ تھیوری سے پیدا شدہ ریاضیاتی مسائل پر کام کیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ میں دنیا کی چند بہترین یونیورسٹیز اور تحقیقی ادارے موجود ہیں اور یہاں کے باصلاحیت ماہرین تعلیم سائنسی کوششوں کے مختلف شعبوں میں سماجی تبدیلیاں لانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ انسانیت کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔