بیجنگ(شِنہوا)چین کے 1ہزار422 مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کو سرحدی کنٹرول کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں سروس ایوارڈزسے نوازاگیا ہے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ سخت حالات میں سرحدی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو یہ ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ ایوارڈ تین کیٹیگریز پرمشتمل ہیں جس میں 30 سال تک سروس کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سونے ، 20 سال والوں کے لیے چاندی اور 10 سال تک سروس کرنے والوں کو کانسی کےایوارڈ دیے گئے۔ این آئی اے گزشتہ سال سے ہر سال یہ ایوارڈ دے رہی ہے۔ اب تک 9ہزار909 مرد اور خواتین اہلکار ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔